3 hours ago
بچی سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والا دکاندار گرفتار
گرفتار ملزم شریف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Webdesk
|
22 Oct 2026
لاہور: مغل پورہ میں 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔
بچی دکان سے چیز لینے گئی تو محلے دار نے نازیبا حرکات کیں. اطلاع ملتے ہی مغل پورہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شریف اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی منزہ کرامت نے کہا ہے کہ بچوں کو تشدد اور جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments
0 comment