7 hours ago
پاکستان میں 2 نومبر تک انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے کا خدشہ
Webdesk
|
28 Oct 2026
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل (AAE-1) کی ہنگامی مرمت کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو 2 نومبر 2026 تک انتہائی مصروف اوقات (Peak Hours) میں انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق، کیبل کے اٹلی اور فرانس کے درمیان والے حصے پر مرمتی کام کا آغاز 27 اکتوبر سے ہو چکا ہے، جس کے باعث کام کی مکمل بحالی تک صارفین کو انٹرنیٹ کی خدمات میں معمولی خلل یا رفتار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کمپنی نے اس عارضی زحمت پر اپنے صارفین سے صبر اور تعاون کی اپیل کی ہے۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق مرمتی کام یورپ کے حصے میں ہونے کی وجہ سے پاکستانی صارفین کو بالخصوص یورپ میں موجود سرورز اور سروسز تک رسائی میں شام کے اوقات میں سست روی محسوس ہو سکتی ہے۔
Comments
0 comment