مائیکروسافٹ سروسز میں بڑا تعطل ، پاکستان سمیت 74 ممالک میں صارفین متاثر

مائیکروسافٹ سروسز میں بڑا تعطل ، پاکستان سمیت 74 ممالک میں صارفین متاثر

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں فنی خلل کے باعث مائیکروسافٹ کی سروسز اچانک متاثر ہو گئیں
مائیکروسافٹ سروسز میں بڑا تعطل ، پاکستان سمیت 74 ممالک میں صارفین متاثر

Webdesk

|

13 Nov 2026

پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں فنی خلل کے باعث مائیکروسافٹ کی سروسز اچانک متاثر ہو گئیں، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عالمی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کی سروسز میں اچانک بڑا تعطل پیدا ہو گیا، جس کے باعث کاروباری اداروں، دفتری امور اور عام صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا کہ اس فنی خلل کے نتیجے میں Microsoft 365 ایکو سسٹم کے تحت کام کرنے والی مقبول ترین سروسز بشمول آٹ لک ای میل، مائیکروسافٹ ٹیمز ، کوپائلٹ اے آئی اسسٹنٹ، شیئرپوائنٹ آن لائن، ون ڈرائیو (OneDrive)، ایژور (Azure) اور مائیکروسافٹ اسٹور تک رسائی متاثر ہوئی۔

سروسز کی بندش سے امریکا، کینیڈا، یورپ، آسٹریلیا اور پاکستان سمیت مختلف خطوں میں کاروباری مراکز، اسپتال، یونیورسٹیاں اور عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوا۔

انٹرنیٹ سروسز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر کے اعداد و شمار کے مطابق صرف آٹ لک سروس میں خرابی سے متعلق تقریبا ایک لاکھ 30 ہزار شکایات درج کی گئیں، جبکہ امریکا میں دسیوں ہزار صارفین ایکسچینج آن لائن پر ای میلز بھیجنے اور وصول کرنے سے قاصر رہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!