وزیرِ اعلی سندھ کا سیکریٹری بلدیات، ڈی سی و ایس ایسی پی ایسٹ کو فوری ہٹانے کا حکم
Webdesk
|
26 Nov 2026
کراچی: وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیکریٹری بلدیات وسیم ششماد کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے وسیم شمشاد کو ڈی جی ایس بی سی اے کے عہدے سے بھی ہٹا دیا۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلی سندھ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کر کے عمارت کے مالک اور بلڈر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو عمارت کے آرکیٹیٹ اور انجنیئر کو شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو وسیم شمشاد کو معطل کر کے انکوائری کرنے کی سفارش کی ہے۔
مراد علی شاہ نے غفلت برتنے پر ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیرِ اعلی سندھ نے کہا ہے کہ انکوائری کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
Comments
0 comment