جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان میں صرف 90 روز باقی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان میں صرف 90 روز باقی

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رمضان میں صرف 90 روز باقی

ویب ڈیسک

|

10 Nov 2026

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا یکم جمادی الثانی 1448 ہجری 12 نومبر بروز جمعرات کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا، جبکہ ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا اور کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!