50 mins ago
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ
Webdesk
|
10 Nov 2026
ڈسکہ: ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسکہ روڈ پر منعقدہ مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے تھے، جس کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ موترہ میں درج کیا گیا تھا۔
ٹک ٹاکر انصر عرف پتلو نے مذکورہ مقدمے میں ڈسکہ کی عدالت سے 10 نومبر تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم وہ سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی گئی۔
دوسری جانب مہندی کی تقریب میں جاں بحق ہونے والے ریحان کے لواحقین کو دھمکیاں دینے کے الزام میں بھی پتلو کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، اس مقدمے میں انہیں گزشتہ روز تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی تھی۔
Comments
0 comment