سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

1 hour ago

سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے حکومت سے جواب مانگ لیا ہے
سپریم کورٹ نے عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2026

سپریم کورٹ نے پیر کے روز پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔

درخواست سینئر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جسٹس شاہد بلال حسن کے ساتھ کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت کا مؤقف سنے بغیر اس نوعیت کا حکم جاری نہیں کیا جا سکتا، لہٰذا فوری ملاقات کی استدعا منظور نہیں کی گئی۔

تاہم عدالت نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ منگل کے روز اس معاملے پر اپنا جواب جمع کرائے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی کہ سائفر کیس میں عمران خان کی بریت کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا جائے۔ اسی طرح اسی کیس میں شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیلوں کو سننے کے لیے بھی الگ تین رکنی بینچ بنایا جائے گا۔

ادھر القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اسے غیر مؤثر قرار دے کر خارج کر دیا۔

عدالت نے یہ بھی یاد دلایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق 13 درخواستیں پہلے ہی سماعت کے لیے مقرر کی جا چکی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق جمع کرایا گیا میمورنڈم متعلقہ انتظامی حکام کو قانون کے مطابق کارروائی کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!