انٹرنیٹ صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

انٹرنیٹ صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے فوری رابطوں کے نتیجے میں کیبل بحال ہوئی۔
انٹرنیٹ صارفین کو پی ٹی اے نے بڑی خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک

|

28 Nov 2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ صارفین کو خوش خبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے ایس ایم ڈبلیو فائیو زیرِ سمندر کیبل میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی دور ہونے کی تصدیق کردی۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق چلنے لگی ہیں۔ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور بین الاقوامی کنسورشیم کے فوری رابطوں کے نتیجے میں کیبل بحال ہوئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تکنیکی ٹیموں نے خرابی دور کرنے کے لیے 24 گھنٹے کام کیا، اس دوران متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے ڈیٹا ٹریفک کی ترسیل جاری رکھی گئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!