ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
Webdesk
|
17 Nov 2026
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، قرض کی رقم وفاقی سول پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے استعمال کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے سالانہ وفاقی پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں، جبکہ 2016 سے اب تک پنشن اخراجات میں تقریبا پانچ گنا اضافہ ہوا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پنشن نظام کو مضبوط اور پائیدار بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، مجوزہ اصلاحات کے ذریعے وفاقی پنشن نظام کی مالیاتی پائیداری بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
اے ڈی بی کے مطابق پنشن نظام میں اصلاحات سے حکومتی مالی وسائل پر دبا کم ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں سمیت سماجی شعبوں کے اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔
Comments
0 comment