20 mins ago
جوہر موڑ حادثہ، خاتون ڈرائیور کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی شہری انتقال کر گیا
ویب ڈیسک
|
16 Nov 2026
کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر خاتون ڈاکٹر کی گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص 20 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔
متوفی کی شناخت شاہین بیگ کے نام سے ہوئی ہے، جو 26 اکتوبر کو ماہرِ نفسیات ڈاکٹر کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ گزشتہ 20 روز سے زیرِ علاج تھے۔
اہلِ خانہ کے مطابق شاہین بیگ کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو خاتون کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار اور رکشے کو ٹکر لگی تھی جس کے بعد خاتون نے سڑک پر شہریوں سے مار پیٹ کی تھی۔
خاتون نے ویڈیوز وائرل ہونے پر دعوی کیا تھا کہ ان کا بیگ، موبائل اور گاڑی کی چابی چھین لی گئی تھی جس پر وہ اپنے حواس کھو بیٹھی تھیں۔ پولیس نے خاتون کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کیساتھ تصفیہ کروادیا تھا۔
Comments
0 comment