46 mins ago
شازیہ خشک نے موسیقی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتادی
Webdesk
|
16 Nov 2026
کراچی: اللہ کی رضا کی خاطر موسیقی سے دوری اختیار کرنے والی پاکستان کی لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے باپردہ انٹرویو دے کر اپنے چاہنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
شازیہ خشک گزشتہ کئی عرصے سے منظر عام سے غائب تھیں تاہم اب اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں شازیہ خشک نے موسیقی کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتائی۔
شازیہ خشک نے ویڈیو میں بتایا کہ پاکستان کے معروف نعت خواں مرحوم جنید جمشید کی وفات نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور اس کے بعد انھوں نے موسیقی سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
شازیہ خشک کے مطابق 2018 میں انھوں نے گلوکاری چھوڑ دی تھی ان کے جڑواں بچے ہیں جو بیرون ملک مقیم ہیں، وہ اکیلی ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ اللہ کبھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا، اور پھر اللہ نے انھیں ہدایت دی اور ان کی سوچ بدلی۔
Comments
0 comment