سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔
سندھ کے علاوہ ملک بھر میں بازار رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

6 Apr 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس میں صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں  بازار رات8  بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور مالز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ جبکہ میرج ہالز اور مارکیز بھی رات 10 بجے کے بعد بند رہیں گے۔

وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق نجی پراپرٹیز اور گھروں میں بھی شادی بیاہ کی تقریبات پر رات 10 بجے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز کے اوقات کار ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور  آزاد کشمیر میں فیصلوں پرعملدرآمد ہوگا جبکہ  خیبر پختونخوا کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں بازار اور  شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں مارکیٹس اور دیگر اوقات کار پرمشاورت کا عمل تاحال جاری ہے۔جس پر ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!