پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت کئی خواتین سیالکوٹ میں گرفتار

پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت کئی خواتین سیالکوٹ میں گرفتار

ریحانہ ڈار نے نو مئی کے حوالے سے پرامن احتجاج کا اعلان کیا تھا
پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت کئی خواتین سیالکوٹ میں گرفتار

ویب ڈیسک

|

9 May 2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ اور پی ٹی آئی کی امیدوار ریحانہ ڈار کو پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔

اپنی والدہ کی گرفتاری کے حوالے سے عثمان ڈار نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپ ڈیٹ شیئر کی اور بتایا کہ اُن کی والدہ نے سانحہ نو مئی کے حوالے سے پُرامن احتجاج کی کال دی تھی۔

عمر ڈار کے مطابق والدہ کو پولیس نے گھر کے باہر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ اُن کے ہمراہ تحریک انصاف کی دیگر خواتین کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کے خلاف الیکشن لڑا تھا جہاں انہیں وزیر دفاع کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!