1 hour ago
معمر رانا نے اہلیہ سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
Webdesk
|
15 Oct 2026
پاکستانی اداکار معمر رانا نے حالیہ انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے فلمی اداکار نے اہلیہ سے علیحدگی کی زیرِ گردش افواہوں پر بات کی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اہلیہ سے علیحدگی کے معاملات عدالت تک جا پہنچے ہیں، میں نے عدالت میں کچھ کاغذات پر دستخط کیے تھے لیکن یہ نہیں معلوم کہ وہ کون سی دستاویزات تھیں۔
گفتگو کے دوران جب اداکار سے پوچھا گیا کہ زندگی کے مشکل وقت میں کن رشتوں نے آپ کا ساتھ دیا؟ تو وہ جذباتی ہو گئے۔
انہوں نے اپنے والد، بھائی اور بھابھی کی حمایت کا اعتراف کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اور بیٹیاں اس مشکل وقت میں میرے ساتھ نہیں تھیں۔
جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میری عزت ہے، عزت رہنے دو، مجھے زیادہ نہیں بولنا، میں اپنے خاندان سے بہت محبت کرتا ہوں بس چاہتا ہوں کہ یہ سب ختم نہ ہو۔
جب ان سے خاص طور پر خلع کے کاغذات پر دستخط کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو معمر رانا نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے عدالت میں کچھ دستاویزات پر دستخط کیے تھے لیکن مجھے معلوم نہیں کہ وہ دراصل کون سے کاغذات تھے۔
اداکار نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں سے گہری محبت کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ میں اپنے خاندان سے رشتہ ختم نہیں کرنا چاہتا۔
Comments
0 comment