1 hour ago
اداکارہ سکینہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
Webdesk
|
15 Oct 2026
امریکا: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سکینہ خان امریکا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔سکینہ خان نے امریکہ میں منعقدہونیوالی ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ۔
سکینہ خان نے اپنی شادی پرروایتی سرخ اور سنہرے رنگ کا خوبصورت عروسی لہنگا زیب تن کیا،جبکہ انکے شوہر نے سفید رنگ کی شیراونی کا انتخاب کیا،سوشل میڈیا پر انکے برائیڈل لک اور خوبصورت میک اپ کو مداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔
شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے کیساتھ ہی یہ رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں کہ سکینہ خان اب کچھ عرصے کیلیے شوبز انڈسٹری سے وقفہ لے رہی ہیں تاکہ وہ اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دے سکیں۔
تصاویرسامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment