پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 63 پیسے کم کرکے 390 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی

ویب ڈیسک

|

15 Oct 2026

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 63 پیسے کم کرکے 390 روپے 23 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل پیٹرول 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 396 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 396 روپے 65 پیسے تھی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر تبدیلیوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!