1 hour ago
برطانیہ میں ہر 4 منٹ بعد ایک گاڑی چوری
انگلینڈ اور ویلز میں کار چوری کے واقعات ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں تقریبا 50 فیصد بڑھ چکے ہیں۔
Webdesk
|
15 Oct 2026
لندن: برطانیہ میں ہر چار منٹ بعد چور ایک گاڑی لے اڑتے ہیں جب کہ ملوث افراد پر فرد جرم عائد ہونے کی شرح صرف تین فیصد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں کار چوری کے واقعات ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں تقریبا 50 فیصد بڑھ چکے ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس فورسز کو عملے اور وسائل کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے،کاریں چوری کر کے کانگو اور جمیکا سمیت دیگر ممالک کو بھیج دی جاتی ہیں۔
گاڑیوں کے پرزے بھی کھول کر الگ کر دیے جاتے ہیں، چوری میں اضافے کے سبب گاڑیوں کی انشورنس میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment