پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی

پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آج پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی
پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی

Webdesk

|

8 May 2024

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے سی کے لیے قبل ازیں شیر افضل مروت کا نام دیا گیا تھا تاہم پارٹی رہنماں کی جانب سے منع کرنے پر بانی چئیرمین عمران خان نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آج پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن نے شیخ وقاص اکرم کے نام کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہمارے چئیرمین پی اے سی کے لیے امیدوار شیخ وقاص اکرم ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہلے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی کے لئے نامزد کیاتھا۔

تاہم ان کے نام پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے تو ان کے بجائے  بانی پی ٹی آئی نے سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی نامزد کردیا تھا تاہم وہ بھی دوڑ سے باہر ہوگئے اور ان کے بعد وقاص اکرم کو نامزد کیا گیا جس کی عمران خان نے منظوری دے دی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!