پنجاب حکومت کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ

آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے پنجاب بھر میں منظم انداز میں بسنت منائی جائے گی۔
پنجاب حکومت کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ

Webdesk

|

21 Oct 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے  آئندہ برس صوبے بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے پنجاب بھر میں منظم انداز میں بسنت منائی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینیکے لیے انتظامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنیکے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بسنت تہوار کے انعقادکے لیے پنجاب حکومت قانون سازی کرے گی جب کہ پتنگ بازی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور ضوابط قانون کاحصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بسنت تہوارکے لیے نامزد مقامات اور قواعدوضوابط کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!