مولانا کے بیٹے اسد محمود کو نیب طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

مولانا کے بیٹے اسد محمود کو نیب طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

اسعد محمود کے دور وزارت (سال 2022 اور 2023) میں پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔
مولانا کے بیٹے اسد محمود کو نیب طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

Webdesk

|

10 Nov 2026

قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے اسکینڈل پر قائد جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے فرزند اورسابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے.

نیب کی جانب سے جاری کردہ دوسرے نوٹس کے مطابق اسعد محمود کے دور وزارت (سال 2022 اور 2023) میں پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری کی جا رہی ہے۔

نوٹس کے مطابق اس سلسلے میں انہیں 10 نومبر 2026 کو نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (CIT) کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے بجائے ان کی طرف سے ایک تحریری جواب موصول ہوا جسے غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ہے.

نیب حکام نے اسعد محمود کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب 13 نومبر 2026 کو صبح 11 بجے سی آئی سی سی اینٹر، جی سکس اسلام آباد میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 31 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!