مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج، 200 کارکنان بھی نامزد

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج، 200 کارکنان بھی نامزد

مفتی ابرار احمد اور جے یو آئی کے کارکنوں پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں
مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج، 200 کارکنان بھی نامزد

Webdesk

|

12 Nov 2026

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے سیکرٹری مفتی ابرار احمد کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں 200 سے زائد نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مفتی ابرار احمد اور جے یو آئی کے کارکنوں پر پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 353، 186، 188، 109، 148، 393، 149، 290، 291، 341 اور 440 سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7، 21(1) اور 11 بھی لگائی گئی ہیں۔

دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان نے مقدمے کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت اور کارکنوں کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف کا جواب مقدمات اور ریاستی طاقت سے دینا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق جے یو آئی کی قیادت اور کارکنوں کو مقدمات اور دباؤ کے ذریعے اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پولیس جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!