معدنی وسائل کو کاررآمد بنانا اور مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچانا قومی ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

معدنی وسائل کو کاررآمد بنانا اور مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچانا قومی ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں واضح اور عملی بہتری محسوس ہونی چاہیے۔
معدنی وسائل کو کاررآمد بنانا اور مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچانا قومی ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

Webdesk

|

13 Nov 2026

اسلام آباد: آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے معدنی وسائل کو ملک کی ترقی کے لیے بروئے کار لانا مشترکہ قومی مقصد ہے، تاہم اس شعبے میں پیش رفت کا فائدہ مقامی آبادیوں تک پہنچنا بھی ضروری ہے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں واضح اور عملی بہتری محسوس ہونی چاہیے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو طویل المدتی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی ملک بنانے کا ہدف ہے۔ اس مقصد کے لیے کان کنی سے وابستہ پورے نظام کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانوں، کان کنوں، سرمایہ کاروں، صنعتوں، منصوبوں اور اس شعبے سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرکے ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!