لاہور میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے درجنوں چالان
فٹنس سرٹیفکیٹ اور مکمل مرمت کے بغیر گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Webdesk
|
18 Nov 2026
لاہور: لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
دھواں چھوڑنے والی 21 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا جبکہ 54 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے مطابق فٹنس سرٹیفکیٹ اور مکمل مرمت کے بغیر گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ اپنی گاڑیوں کی مکمل مرمت اور فٹنس سرٹیفکیٹ یقینی بنائیں تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔
Comments
0 comment