کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

حملہ ناکام رہا، غیر ملکی محفوظ ہیں، دہشت گرد مارے گئے، پولیس
کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ

ویب ڈیسک

|

19 Apr 2024

کراچی کے علاقے لانڈھی میں دو خودکش حملہ آوروں نے غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، تاہم دہشت گرد ناکام رہے۔

پولیس کے مطابق  حملے میں پانچوں غیر ملکی محفوظ رہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ لانڈھی کے علاقے مانسہرہ کالونی میں اس وقت پیش آیا جب دو دہشت گردوں نے اپنی موٹر سائیکل کو غیر ملکیوں کی وین سے ٹکرادی۔

 پولیس نے مزید کہا کہ خودکش حملے میں ملوث 2 دہشت گرد مارے گئے۔

 ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے وقوعہ سے دستی بم اور کلاشنکوف سے بھرا بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔

 حملے میں تین دیگر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا۔

 اسپتال کے حکام نے بتایا کہ تین زخمیوں میں سے، جن کی شناخت نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق کے نام سے ہوئی، دو کی حالت نازک ہے۔

 اس خبر کے درج ہونے تک پولیس کی جانب سے غیر ملکیوں کی قومیت کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!