گجرات میں تھانے پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا جیل منتقل

گجرات میں تھانے پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا جیل منتقل

مقدمے میں نامزد 9 خواجہ سرا گرفتار کرلیے گئے
گجرات میں تھانے پر حملہ کرنے والے خواجہ سرا جیل منتقل

ویب ڈیسک

|

7 May 2024

گجرات کے علاقے کھاریاں میں تھانے پر حملہ کرنے والے 9 خواجہ سرا گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمے میں نامزد 9 خواجہ سراؤں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

 ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر نے بتایا کہ توڑ پھوڑ اور قانون ہاتھ میں لینے پر خواجہ سراؤں کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مصدقہ تجزیہ کے بعد مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے اور سب کو گرفتار کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!