فیلڈ مارشل کی دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر سے ملاقات
Webdesk
|
21 Oct 2026
اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ سید عاصم منیر نے منگل کو تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلی سطح وفد کی سربراہی کی۔ فیلڈ مارشل نے ایرانی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات، علاقائی پیشرفت، سفارتی عمل، علاقائی کشیدگی میں کمی سمیت مختلف عالمی مسائل کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ابتدائی ملاقات کے بعد صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
قبل ازیں ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر منگل کو پاکستانی حکام کے ایک وفد کے ہمراہ تہران پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ اور وزیر داخلہ نے منگل کو تہران میں صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ گزشتہ روز فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے ایک وفد کے ہمراہ جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں۔
تہران میں صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف منگل 20 اکتوبر 2026 کی سہ پہر ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو اور مشاورت کے لیے تہران پہنچے۔
دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال، سفارتی عمل، خطے میں کشیدگی میں کمی اور بین الاقوامی امور، پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کی ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو کے اہم موضوعات رہے۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کی کونسل کے سیکرٹری نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران میں افزودہ جوہری مواد ملک میں ہی رہے گا اور اس کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا۔
اعلی قومی سلامتی کی کونسل کے سیکرٹری بریگیڈیئر جنرل محسن رضائی نے منگل 20 اکتوبر کو پاکستان کے آرمی چیف سید عاصم منیر سے ملاقات میں کہا کہ ایران میں افزودہ کیا گیا تمام جوہری مواد ملک میں ہی رہے گا اور اس کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں لے جایا جائے گا۔
Comments
0 comment