بانی پی ٹی آئی 100 سال جیل گزار سکتے ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی 100 سال جیل گزار سکتے ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

سیاسی مسائل ایک دوسرے کو سننے اور ساتھ بیٹھنے سے حل ہوتے ہیں
بانی پی ٹی آئی 100 سال جیل گزار سکتے ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے: بیرسٹر گوہر

Webdesk

|

28 Oct 2026

اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے عمران خان 100 سال جیل گزار سکتے ہیں مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں 28 ویں آئینی ترمیم پر کوئی خاص بات ہوئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ یا تجاویز سامنے آئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل ایک دوسرے کو سننے اور ساتھ بیٹھنے سے حل ہوتے ہیں۔ بحران ختم کرنے کے نام پر مزید بحران پیدا کرنا سیاسی طرز عمل نہیں۔ ملک کے حالات بہتر بنانے کے لیے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جا سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 100 سال جیل گزار سکتے ہیں۔ مگر کسی ڈیل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تاہم سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مقدمات اور قید کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے یا اس کے سربراہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔

ہم ہم اداروں کے احترام اور ان کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں گے۔ موجودہ صورتحال میں لانگ مارچ کیعلاوہ ہمارے پاس اور کیا راستہ رہ گیا تھا۔ ہم دنیا کے سامنے ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ہمارا مارچ پر امن ہوگا۔

 حکومت لانگ مارچ کی اجازت دے، تو اس کو لوگوں کے پر امن ہونے کا اندازہ ہوجائیگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی مرضی کے بغیر کسی صوبے کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے۔

 کسی بھی معاملے پر جذباتی فیصلے مزید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ کسی بھی ترمیم پر بات چیت پارلیمنٹ پر چھوڑنی چاہیے، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی جلد اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل دے گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!