عالمی بحری راستوں میں تبدیلی، پاکستان کی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

عالمی بحری راستوں میں تبدیلی، پاکستان کی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

خلیجی روایتی بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث کارگو کا رخ متبادل راستوں کی طرف مڑ رہا ہے
عالمی بحری راستوں میں تبدیلی، پاکستان کی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ

Webdesk

|

8 Apr 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی تجارتی راستوں میں تبدیلی کے باعث پاکستان کی بندرگاہوں کی اہمیت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خلیجی روایتی بحری راستوں میں رکاوٹوں کے باعث کارگو کا رخ متبادل راستوں کی طرف مڑ رہا ہے، اور اس صورتحال میں پاکستان ایک مؤثر لاجسٹک راہداری کے طور پر ابھر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر کنٹینرز کی ہینڈلنگ میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس اضافے کو حکومتی اصلاحات کا بھی سہارا حاصل ہے، جن کے تحت سمندری اور فضائی نیٹ ورکس کے ذریعے سامان کی نقل و حرکت کو مزید آسان بنایا گیا ہے

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!