’بابا کو زندہ تو نہیں لاسکے اب لاش ہی لادو‘

’بابا کو زندہ تو نہیں لاسکے اب لاش ہی لادو‘

صومالیہ میں 5 ماہ تک یرغمال رہنے کے بعد قزاقوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے انجینئر کاشف عمر کے بیٹے کی حکام سے اپیل

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2026

صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال آئل ٹینکر آنر 25 کو فورسز نے چھڑوالیا تاہم آپریشن کے دوران قزاقوں نے عملے کے 5 افراد کو گولیاں مار کر قتل کردیا جن میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔

قزاقوں کے آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے 5 افراد کو زخمی بھی کیا جن میں تین پاکستانی شامل ہیں۔ فورسز نے جہاز کا کنٹرول حاصل کر کے 9 قزاقوں کو گرفتار کیا۔

پانچ ماہ تک 10 پاکستانی صومالیہ میں یرغمال بنے رہے، اس دوران اُن کے اہل خانہ نے مظاہرے، پریس کانفرنسز اور دھرنے دیے تاہم حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!