یشما گل کے شادی کے بیان پر عمیر رانا کا دلچسپ رد عمل

یشما گل کے شادی کے بیان پر عمیر رانا کا دلچسپ رد عمل

جہاں تک میں یشما کو جانتا ہوں تو واقعی وہ جن سے بھی شادی کریں گی وہ خدا کا خوف کرے گا۔
یشما گل کے شادی کے بیان پر عمیر رانا کا دلچسپ رد عمل

Webdesk

|

31 Mar 2024

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عمیر رانا نے یشما گل کے شادی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یشما گل جس سے بھی شادی کریں گی وہ خدا کا خوف ہی کرے گا۔

سینئر اداکار عمیر رانا سے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں یشما گل کے بیان پر رائے دینے کا کہا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ خدا کا خوف رکھنے والے شخص سے شادی کروں گی۔

سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ جہاں تک میں یشما کو جانتا ہوں تو واقعی وہ جن سے بھی شادی کریں گی وہ خدا کا خوف کرے گا۔

یشما گل سے ایک انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا تھا کہ وہ کس طرح کے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی تو انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اس کا اخلاق اچھا ہونا چایے، وہ اصول پرست ہو اور سب سے بڑھ کر وہ خدا کا خوف رکھتا ہو۔

شو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ ان کے کزن سے شادی کروانا چاہتی ہیں۔

یشما گل نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ خوفِ خدا رکھنے والا شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ آپ اور آپ کے جذبات کا خیال کیسے رکھنا ہے اور آپ کیلیے کیا درست ہے۔

یشما گل کا کہنا تھا کہ والدہ نے گھریلو ملازمہ سے میری دوست کا نام مانگا تاکہ وہ اس سے بات کر کے مجھے کزن سے شادی کیلیے راضی کر سکیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!