خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کا بڑا فیصلہ

7 hours ago

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کا بڑا فیصلہ

تنظیمی سطح پر تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی کردی
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نفاذ کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

24 Oct 2026

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اہم فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبر پختونخوا میں پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جنید اکبر خان صوبائی صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے اور موجودہ تنظیمی ڈھانچے میں مزید احکامات تک کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جنید اکبر خان کی عدم موجودگی میں سینئر نائب صدر نورالحق قادری صوبائی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں یہ ذمہ داری جنرل سیکریٹری علی اصغر خان ادا کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں علی اصغر خان کو صوبائی تنظیم کے تمام شعبوں اور ونگز کی نگرانی سونپی گئی ہے۔ وہ پارٹی پالیسیوں اور فیصلوں پر عمل درآمد کے امور بھی دیکھیں گے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ اور تنظیمی ڈھانچہ مزید احکامات تک برقرار رہے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!