حج و عمرہ زائرین کی گردن توڑ بخار کی ویکسین دگنی قیمت پر فروخت کیے جانیکا انکشاف
Webdesk
|
23 Oct 2026
اسلام آباد: حج و عمرہ زائرین کی گردن توڑ بخار کی ویکسین تقریبا دگنی قیمت پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزارت صحت نے ویکسین کی زائد قیمت پر فراہمی کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کی منظور شدہ 1356 روپے کی ویکسین وزارت مذہبی امور کو 2 ہزار 555 روپے میں فراہم کی گئی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی 2022 سے 2026 کے دوران ویکسین کی خریداری اور قیمتوں کا جائزہ لیگی۔ کمیٹی ویکسین کی زائد قیمتوں پر فروخت روکنے میں ڈریپ اور متعلقہ افسران کی ناکامی کا بھی تعین کریگی۔
ایڈیشنل سیکرٹری صحت کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو 29 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ عمرہ زائرین کی ویکسین خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر بارڈر ہیلتھ سروسز کے تین افسران پہلے ہی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔
Comments
0 comment