سوارا بھاسکر کا ٹرول کرنیوالوں کو کرارا جواب

سوارا بھاسکر کا ٹرول کرنیوالوں کو کرارا جواب

ماں بننے کے بعد اپنی ظاہری شکل پر کیے جانے والے تکلیف دہ تبصروں کا ذکر کیا ہے۔
سوارا بھاسکر کا ٹرول کرنیوالوں کو کرارا جواب

Webdesk

|

29 Sep 2026

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے اجنبی افراد سوشل میڈیا پر مجھے زچگی کے بعد وزن بڑھنے کے باعث ٹرولنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 بھارتی اداکارہ نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماں بننے کے بعد اپنی ظاہری شکل پر کیے جانے والے تکلیف دہ تبصروں کا ذکر کیا ہے۔

 آن لائن بدسلوکی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوارا بھاسکر نے کہا کہ ٹرول کرنے والوں نے مجھے موٹی ہو گئی ہے۔ بھینس ہو گئی ہے، گائے ہو گئی ہے۔

 ہپو ہو گئی ہے، ہاتھی ہو گئی ہے جیسے القابات سے پکارا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں سب ہو گئی ہوں، اب میں ان لوگوں کی تمام اصطلاحات و القابات کو قبول کر لیا ہے۔

 اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بیٹی اب 3 سال کی ہے اور اس پورے عرصے کے دوران مجھے اجنبی افراد کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوارا بھاسکر اس سے قبل بھی بچے کی پیدائش کے بعد اپنی ظاہری شکل میں آنے والی تبدیلیوں پر تنقید کا سامنا کر چکی ہیں۔

 ان کے حالیہ بیان نے اس جانب توجہ دلائی ہے کہ حمل اور زچگی کے دوران اور اس کے بعد خواتین کو اپنے جسم کے حوالے سے کس طرح کی سماجی تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!