50 mins ago
یمنی فورسز کا اہم علاقے سے انخلا شروع، حوثیوں کا کنٹرول
Webdesk
|
16 Nov 2026
یمن کی حکومتی فورسز نے آبنائے باب المندب کے قریبی علاقے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اسٹریٹجک اہمیت کا یہ علاقہ عملی طور پر حوثی باغیوں کے کنٹرول میں چلا جائے گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور سعودی حمایت یافتہ حکومت کے لیے لڑنے والی فورسز کی باب المندب کے علاقے سے پسپائی سے حوثیوں کو اس اہم بحری گزرگاہ پر مزید اثر و رسوخ حاصل ہو جائے گا۔
اس طرح انہیں ایسے وقت میں عالمی جہاز رانی پر دبا ڈالنے کا ایک مثر ذریعہ مل جائے گا جب ایران جزیرہ نما عرب کی دوسری طرف آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت میں خلل ڈال رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں جانب سے دبا کے باعث تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک اپنی اہم بحری تجارتی گزرگاہوں سے مزید کٹ کر رہ جائیں گے۔
خیال رہے کہ آبنائے باب المندب عالمی سطح پر سمندر کے راستے اجناس اور سامان کی ترسیل کے لیے دنیا کی اہم اور مصروف ترین گزرگاہوں میں سے ایک ہے۔ خاص طور پر ایشیا سے مصر کی نہر سویز کے راستے یورپ جانے والی ترسیل کے لیے اسے اہم سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب جنوبی یمنی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ عدن شہر کی طرف دوبارہ تعینات ہو رہی ہیں، جہاں حکومت قائم ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمن کے بیشتر حصوں اور ملک کے گنجان آباد علاقوں پر کنٹرول رکھنے والے حوثی حکومت کے زیرِ کنٹرول جنوبی علاقوں پر دبا بڑھا رہے ہیں۔
جنوبی فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ جنوبی مسلح افواج ذوباب ایئرپورٹ اور تعز گورنریٹ کے مغرب میں واقع باب المندب کے علاقے سے اپنے دستوں کی دوبارہ تعیناتی کے آپریشن پر عمل درآمد کا اعلان کرتی ہیں۔حکومتی فورسز نے اکتوبر میں طاقتور ملیشیا سے اہم ساحلی علاقوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے فوجی کارروائی شروع کی تھی۔
اس ملیشیا نے ستمبر میں یمن کے بحیرہ احمر کے پورے ساحلی علاقے پر قبضے کی کوشش میں جنوب کی جانب پیش قدمی کی تھی۔ اس تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں حوثی باب المندب کے قریب پہنچ گئے تھے۔حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت کے باعث یمن کا یہ تنازع ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کا ایک اور اہم محاذ بن گیا ہے۔
Comments
0 comment