6 hours ago
سلمان خان کی نے احتجاج کرنے والے طلبہ سے بڑی اپیل کردی
Webdesk
|
24 Jul 2026
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سونم وانگچک سے بھی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اوراپنے گھر سے کھانا بھجوانے کی پیشکش بھی کی۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلبہ کی تعلیم اور سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
دبنگ خان نے کہا کہ وزیراعظم اس معاملے پر پہلے ہی بیان دے چکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ احتجاج ختم کرکے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
اداکار نے سماجی کارکن سونم وانگچک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو مزید نہ بڑھایا جائے اور اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو دوبارہ آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے اور کھانا کھانے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے گھر سے کھانا بھجوانے کی پیشکش بھی کی۔
Comments
0 comment