پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، اوگرا نے 3 روز کیلیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے
Webdesk
|
20 Nov 2026
اسلام آباد: حکومت نے 3 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اب 357 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر 2026 سے 23 نومبر 2026 ہوگا۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔
Comments
0 comment