علی ظفر کا اپنی عمر سے متعلق بڑا انکشاف

علی ظفر کا اپنی عمر سے متعلق بڑا انکشاف

گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی
علی ظفر کا اپنی عمر سے متعلق بڑا انکشاف

Webdesk

|

19 Nov 2026

لاہور: ملک کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اصل عمر سے 13 سال چھوٹے ہیں۔

گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، اس گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ حیاتیاتی  طور پر اپنی اصل عمر سے چھوٹے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈی این اے  ٹیسٹ کروائے، امریکا میں عمر سے متعلق ایسے ڈی این اے ٹیسٹ دستیاب ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی اپنی سیلولر سطح پر عمر جان سکتا ہے اس کے مطابق میری حیاتیاتی عمر میری اصل عمر سے تیرہ سال کم ہے، یہ طریقہ میرے لیے کارگر ثابت ہو رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ آگے بھی رہے گا۔

اپنی فٹنس کے حوالے سے علی ظفر نے کہا کہ میرا دن مراقبے اور ورزش سے شروع ہوتا ہے، میں ایک مخصوص غذا کا استعمال کرتا ہوں اور اپنی صحت پر خصوصی توجہ دیتا ہوں کیونکہ اس سب کا تعلق آپ کے ذہن سے ہے، آپ کی مثبت سوچ آپ کی صحت اور تندرستی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!