پاکستان میں 365 دنوں میں 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

پاکستان میں 365 دنوں میں 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

ایک سال کے دوران ویب سائٹس اور ایپس کو نشانہ بنایا گیا
پاکستان میں 365 دنوں میں 94 لاکھ سائبر حملوں کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

21 Nov 2026

پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف ڈیوائسز اور ویب سسٹمز کو نشانہ بنانے والے سائبر حملوں کی تعداد تقریباً 94 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کاسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق نومبر 2025 سے اکتوبر 2026 کے دوران پاکستان میں اس کے 24 فیصد صارفین کو ڈیوائسز کے ذریعے پھیلنے والے سائبر خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان خطرات میں یو ایس بی، سی ڈیز اور فائلز انسٹال کرنے کے مختلف ذرائع سے پھیلنے والے وائرس اور نقصان دہ سافٹ ویئر شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی عرصے کے دوران 15 فیصد صارفین ویب پر موجود سائبر خطرات سے متاثر ہوئے، جن میں جعلی ویب سائٹس، دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات اور صارفین کی ذاتی معلومات چرانے کی کوششیں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں ڈیوائسز کو نشانہ بنانے والے 63 لاکھ سے زائد حملے سامنے آئے، جبکہ ویب پر مبنی سائبر حملوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

یوں نومبر 2025 سے اکتوبر 2026 تک ملک میں دونوں اقسام کے سائبر حملوں کی مجموعی تعداد تقریباً 94 لاکھ رہی، جس سے آن لائن سیکیورٹی اور ڈیجیٹل معلومات کے تحفظ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!