9 hours ago
شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچا تھا: مومنہ اقبال
نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دبا میں مبتلا کردیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی
Webdesk
|
17 Sep 2026
لاہور: پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے 12 روز قبل شدید ذہنی دبا کا شکار تھی اور خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی۔
اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں شادی سے قبل پیش آنے والے شدید ذہنی دبا کے بارے میں گفتگو کی۔
ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نجی مواد منظرِ عام پر آنے کے خدشے نے مجھے اس قدر ذہنی دبا میں مبتلا کردیا کہ شادی سے صرف 12 روز قبل میں خودکشی کے بارے میں سوچنے لگی تھی، میں جذباتی طور پر مکمل طور پر ٹوٹ گئی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے دوران خوف تھا کہ حمزہ مجھے چھوڑ دیں گے لیکن اس موقع پر میرے منگیتر نے میرا بہت ساتھ دیا، اس مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مجھے حوصلہ اور طاقت فراہم کی۔
Comments
0 comment