ہاتھوں کی بے رونق جلد کو خوبصورت بنانے کا روایتی گھریلو نسخہ آزمائیں!
Webdesk
|
2 Nov 2026
چہرے کی خوبصورتی کے لیے تو اکثر لوگ مختلف کریمز اور فیس ماسک استعمال کرتے ہیں .لیکن ہاتھوں اور پیروں کی دیکھ بھال کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔
دھوپ، گردوغبار، خشکی اور روزمرہ کے کاموں کے باعث ہاتھ پاں کی جلد بے رونق دکھائی دے سکتی ہے۔
ایسے میں گھر میں موجود چند عام اجزا کو جلد کی دیکھ بھال کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔تاہم ہر قدرتی چیز جلد کے لیے محفوظ نہیں ہوتی. اس لیے گھریلو ٹوٹکے آزماتے وقت احتیاط ضروری ہے۔
ہاتھ پاں کی رنگت نکھارنے کا روایتی نسخہ
ایک پرانے گھریلو ٹوٹکے میں درج ذیل اجزا استعمال ہوتے ہیں:
- لیموں، ٹماٹر، آلو اور پیاز کا رس
- ایک چمچ میٹھا سوڈا
- تھوڑی سی ہلدی
- دہی
- عرقِ گلاب
سبزیوں اور لیموں کا رس نکال کر اس میں باقی اجزا ملائیں، یہاں تک کہ ایک پیسٹ تیار ہو جائے۔اس پیسٹ کو ہاتھوں اور پیروں پر لگائیں اور کچھ دیر بعد پانی سے دھو لیں۔
Comments
0 comment