کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، انکشافات

کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، انکشافات

ملزمان سے 435 موبائل فونز برآمد، لاکھوں روپے کی مالیت ہے
کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا، انکشافات

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2026

کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس نے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث مبینہ گروہ کے 16 ارکان کو گرفتار کرکے 435 موبائل فون برآمد کرلیے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی وسطی ڈاکٹر عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے شناختی نمبروں (آئی ایم ای آئی) میں ردوبدل کرتے تھے، جس کے بعد انہیں فروخت کردیا جاتا تھا۔

ان کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران وہ سافٹ ویئر اور لیپ ٹاپ بھی قبضے میں لیے ہیں جن کے ذریعے مبینہ طور پر موبائل فونز کے شناختی نمبر تبدیل کیے جاتے تھے۔

ڈاکٹر عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، جس پر قابو پانے کے لیے مختلف سطحوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!