سیالکوٹ حادثہ، مسٹر پتلو کی فیلڈ مارشل اور وزیراعلی سے زندگی کے تحفظ کی اپیل

سیالکوٹ حادثہ، مسٹر پتلو کی فیلڈ مارشل اور وزیراعلی سے زندگی کے تحفظ کی اپیل

میں نے اجازت لے کر پروگرام کیا اور سب کو شریک کرناچاہتا تھا مگر اب میں تنہا ہوں، پتلو
سیالکوٹ حادثہ، مسٹر پتلو کی فیلڈ مارشل اور  وزیراعلی سے زندگی کے تحفظ کی اپیل

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2026

سیالکوٹ میں شادی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے میں دو شہریوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے پر مسٹر پتلو نے خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے زندگی کے تحفظ کا مطالبہ کردیا۔

ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو نے سیالکوٹ میں اپنی شادی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ انہیں اس واقعے کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

مسٹر پتلو کا کہنا ہے کہ طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ خود پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔ ان کے مطابق وہ اپنی شادی کی خوشیوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کرنا چاہتے تھے، اسی مقصد کے لیے تقریب میں آنے والوں کے لیے انعامات بھی رکھے گئے تھے۔

انصر محمود نے دعویٰ کیا کہ تقریب کے دوران لوگوں کی دھکم پیل کے باعث یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جس کا انہیں پہلے سے کوئی اندازہ نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ان کی کمر میں چوٹ آئی تھی، جس کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ہفتے کے روز سیالکوٹ اسٹیڈیم میں بھی موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ پولیس نے مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ پولیس نے چھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!