2 hours ago
کراچی میں 10 ماہ کے دوران جرائم کی 51 ہزار وارداتیں، 456 شہری قتل
ویب ڈیسک
|
2 Nov 2026
کراچی میں جرائم پر قابو پانے کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران شہر میں 51 ہزار سے زائد مختلف جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
کراچی پولیس نے جنوری سے اکتوبر 2026 تک شہر میں ہونے والے جرائم کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ان 10 ماہ کے دوران 456 افراد قتل جبکہ اقدام قتل کے 719 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں 2 ہزار 800 افراد کو اغوا کیا گیا جبکہ تاوان کے لیے اغوا کی 28 وارداتیں بھی سامنے آئیں۔ اس دوران 372 بچوں کے اغوا کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
کراچی میں ڈکیتی اور راہزنی کی 2 ہزار 515 وارداتیں ہوئیں جبکہ مختلف علاقوں سے 928 گاڑیاں چوری یا اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر بھر سے 8 ہزار 574 موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی گئیں جبکہ دیگر اقسام کی 292 گاڑیاں بھی چوری یا چھین لی گئیں۔
کراچی میں دیگر جرائم کے 16 ہزار 292 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ امتناع منشیات آرڈیننس کے تحت 3 ہزار 410 جبکہ اسلحہ آرڈیننس کے تحت 5 ہزار 152 مقدمات درج کیے گئے۔
Comments
0 comment