شادی کیلئے کیسا شوہر ہونا چاہئے؟ علینا خان نے بتادیا

شادی کیلئے کیسا شوہر ہونا چاہئے؟ علینا خان نے بتادیا

میرے لئے وہ شخص بہترین ہوگا جو میری طرح خاندان کیساتھ گھل مل جائے
شادی کیلئے کیسا شوہر ہونا چاہئے؟ علینا خان نے بتادیا

Webdesk

|

27 Sep 2026

کراچی: اداکارہ علینا خان نے کہاہے کہ شادی کیلئے وقت یا عمر کی قید کی بجائے اچھے انسان کا ملنا زیادہ اہم ہے ۔

ایک انٹرویومیں علینا خان نے کہا کہ منفی کردار ادا کرنے پر مجھے ایک مختلف قسم کا ردعمل ملا، ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں لوگوں نے نازیبا زبان استعمال کی۔

انہوں نے نفرت بھرے پیغامات بھیجے اور مجھ سے پوچھا کہ میں کیا کر رہی ہوں یا میں کچھ غلط کر رہی ہوں، مجھے بہت سے منفی تبصرے مل رہے ہیں۔

علینانے کہا کہ لوگ کردار میں اس قدر مگن ہو جاتے ہیں کہ ان کیلئے حقیقت اور ڈرامے کا فرق دھندلا جاتا ہے ، وہ بھول جاتے ہیں کہ یہ سب حقیقی نہیں ہے ۔

شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے وہ شخص بہترین ہوگا جو میری طرح خاندان کیساتھ گھل مل جائے کیونکہ میں خاندان کو بہت اہمیت دیتی ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!