رمشا خان اپنی بہن کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئی؟ وجہ سامنے آگئی

رمشا خان اپنی بہن کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئی؟ وجہ سامنے آگئی

دلہن کی بہن رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی
رمشا خان اپنی بہن کی شادی میں نظر کیوں نہیں آئی؟ وجہ سامنے آگئی

Webdesk

|

28 Aug 2026

کراچی: پاکستان کی سابقہ اداکارہ رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں رمشا خان کی بہن انفلوئنسر علیشا خان کی شادی ہوئی، شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

دلہن کی بہن رمشا اور ان کے شوہر اداکار خوشال خان کی غیر موجودگی سب نے محسوس کی جو سوشل میڈیا پر زیر بحث رہی۔شادی کی صرف ایک تقریب میں رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کو دیکھا گیا جس میں دونوں نے نہایت سادہ لباس پہنا ہوا تھا جب کہ دونوں نے ماسک اور چشمے کے ذریعے اپنی شناخت کو بھی چھپانے کی کوشش کی۔

تاہم اس حوالے سے رمشا خان نے اپنی بہن کی شادی میں ایک ٹی وی میزبان سے گفتگو کی۔میزبان کے مطابق رمشا نے بتایا کہ ان کے شوہر کی جانب سے ان پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی گئی ہیں، وہ بس کیمرے کے سامنے نہیں آنا چاہتیں اور نہ ہی 'رمشا خان' کے نام سے کوئی ہیش ٹیگ چاہتی ہیں۔

میزبان کے مطابق رمشا اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ایک نجی فرد کی حیثیت سے زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور سب کو اس بات کا احترام کرنا چاہیے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!