پاکستانی شوبز انڈسٹری افسردہ، معروف میوزیشن ہمیشہ کیلیے بچھڑ گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری افسردہ، معروف میوزیشن ہمیشہ کیلیے بچھڑ گیا

معروف میوزیشن کو کئی فنکار استاد کا درجہ دیتے تھے
پاکستانی شوبز انڈسٹری افسردہ، معروف میوزیشن ہمیشہ کیلیے بچھڑ گیا

ویب ڈیسک

|

30 Jan 2024

نامور پاکستانی گٹارسٹ عدنان آفاق علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ 

عدنان آفاق پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انہوں نے پیر کے روز اپنی آخری سانسیں لیں اور موت کو گلے لگا لیا۔

عدنان آفاق آرٹس کونسل آف پاکستان کے میوزک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ تھے اور انہیں متعدد فنکار استاد کا درجہ دیتے تھے۔

دہائیوں تک پاکستانی میوزک انڈسٹری میں خدمات انجام دینے والے گٹارسٹ کو رواں ماہ ہی کینسر کی تصدیق ہوئی تھی تاہم ڈاکٹرز نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ مرض کی تشخیص میں بہت دیر ہوچکی ہے۔

 

 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!