9 hours ago
ہانیہ عامر کی ڈراموں، فلموں اور گلوکاری کے بعد باکسنگ رنگ میں انٹری
ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
Webdesk
|
17 Sep 2026
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے باقاعدگی کے ساتھ باکسنگ کی ٹریننگ شروع کردی۔
ڈراموں، فلموں اور گلوکاری میں ڈیبیو کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر نے اب باکسنگ کی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے۔اداکارہ کو ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر باکسنگ کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ کو باکسنگ کی تربیت حاصل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عثمان وزیر نے کہا کہ ہانیہ عامر کی یہ ویڈیو کسی کمرشل یا ڈرامہ شوٹ کی نہیں ہے، ہانیہ کو باکسنگ کا شوق ہے، ان کی پہلی باضابطہ فائٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
Comments
0 comment