حنا چوہدری نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، اہم انکشاف

حنا چوہدری نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، اہم انکشاف

اداکارہ حنا چوہدری کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
حنا چوہدری نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، اہم انکشاف

Webdesk

|

2 Oct 2026

لاہور: اداکارہ حنا چوہدری نے تکلیف دہ سرجری سے گزرنے کا انکشاف کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ترکِ وفا میں مریم کے کردار سے شہرت پانے والی اداکارہ حنا چوہدری کی حالیہ پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ تکلیف دہ سرجری سے گزرنا پڑا اور وہ کئی دنوں تک اسپتال میں زیرِ علاج رہیں۔ ان دنوں کے دوران ان کے شوہر اور ان کی دوست، اداکارہ حرا خان نے ان کی دیکھ بھال کی۔

حنا نے اسپتال کے دنوں کی ایک ویڈیو اور ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔

حنا نے لکھا کہ گزشتہ چند دنوں نے مجھے صحت، زندگی اور خاندان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے، میں ایک مشکل سرجری سے گزری ہوں اور الحمدللہ، اب میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔

ہم اکثر کام اور زندگی کی مصروفیات میں اس قدر کھو جاتے ہیں کہ اپنی صحت کو ترجیح دینا بھول جاتے ہیں یہاں تک کہ ہمارا جسم ہمیں سست روی اختیار کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر نعمت کا شکر ہے اور ان دوستوں اور اہل خانہ کا بھی جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا، ابھی بھی صحت یابی کے عمل سے گزر رہی ہوں، احتیاط برت رہی ہوں اور زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی قدر کرنا سیکھ رہی ہوں۔

شگفتہ اعجاز نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "جلد صحت یاب ہوں۔ ثنا شاہنواز نے بھی حنا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا، "جلد صحت یاب ہوں، اللہ آپ کو صحت اور جلد شفایابی عطا فرمائے۔ آمین۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!