اگر حبا کے حمل کی بات چھپانے والی تھی تو آریز مجھے بول دیتا، نادیہ خان

اگر حبا کے حمل کی بات چھپانے والی تھی تو آریز مجھے بول دیتا، نادیہ خان

گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور ان کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔
اگر حبا کے حمل کی بات چھپانے والی تھی تو آریز مجھے بول دیتا، نادیہ خان

Webdesk

|

11 Sep 2024

کراچی :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے مقبول اداکارہ حبا بخاری کے حمل کی خبر بریک کرنے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

گزشتہ دنوں نادیہ خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ حبا بخاری اور ان کے شوہر و اداکار آریز احمد بہت جلد والدین بننے والے ہیں۔

حبا بخاری اور آریز احمد نے حمل کی خبر کو سوشل میڈیا کی دنیا سے خفیہ رکھا تھا اور جب نادیہ خان نے جوڑے کی نجی خبر کو ٹی وی چینل پر بریک کیا تو سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان پر کڑی تنقید کی۔

صارفین نے کہاکہ اگر حبا بخاری اور آریز احمد اپنی نجی زندگی کے معاملات میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کیوں ان کی نجی باتیں ٹی وی پر بیٹھ کر کررہی ہیں۔

حمل کی خبر پر جہاں حبا بخاری اور آریز احمد تاحال خاموش ہیں تو وہیں نادیہ خان نے ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ہے۔نادیہ خان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں آریز احمد کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہوں تو شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سنائی۔

انہوں نے کہا کہ آریز احمد اور حبا بخاری دونوں ہی میرے بہت اچھے دوست ہیں، آریز کے ساتھ ڈرامے کے سیٹ پر کافی اچھی بات چیت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آریز نے مجھے حبا کے حمل کی خوشخبری سنائی تو انہوں نے مجھے ایک بار بھی یہ نہیں کہ آپ اس بات کو اپنی ذات تک رکھیے گا اور نہ ہی انہوں نے مجھے کہا کہ یہ چھپانے والی بات ہے۔

 اگر وہ اس بات کو خفیہ رکھنے کا کہتے تو میں ضرور رکھتی کیونکہ میرے پاس ویسے بھی انڈسٹری کے بہت سارے لوگوں کے راز ہیں۔

نادیہ خان نے کہا کہ لوگ مجھے خود کہہ دیتے ہیں کہ آپ ہماری یہ بات کسی کو نہیں بتانا تو پھر میں کسی کے آگے اس بات کا ذکر تک نہیں کرتی لیکن آریز نے مجھے ایسا کچھ بھی نہیں کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ چھپانے والی بات ہوتی تو آریز مجھے بھی یہ بات نہیں بتاتے کیونکہ انہیں تو معلوم ہے کہ میں ٹی وی پر شو کرتی ہوں اور شو کے دوران ایسی باتیں منہ سے نکل بھی سکتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!