فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش و قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش و قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے 13 مارچ تک عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی
فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش و قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک

|

21 Feb 2024

سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا سے فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحاشی پھیلانے اور قابل اعتراض مواد ہٹانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

 تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے وکیل نے پیش ہوکر جواب جمع کرنے کے لیے مہلت مانگی ہے، عدالت نے پی ٹی اے اور دیگر کو غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹانے اور 13 مارچ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ 31 جنوری کے حکم نامے پر عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ 

تحریر حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی موجود قابل اعتراض مواد کس بلاک یا ہٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ فیملی ویلاگنگ کے نام پر معاشرے میں فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!